avatar
Umar Cheema

درج ذیل0فالوورز (X)15.65لاکھپوسٹس103لائکس47.32ہزار
avatar

کامیابی کا اپنا حسن ہوتا ہے اور اسکے سامنے کوئی دلیل نہیں ٹھہرتی، دو سال پہلے ٹرمپ بڑا سمارٹ لگ رہا تھا لوگ اسکی خامیوں میں بھی حکمت تلاش کر رہے تھے آج ڈیموکریٹس سب سے زیادہ سمارٹ لگ رہے ہیں اور میڈیا بھی “کیوں اور کیسے” کے جواب دے رہا ہے کہ وہ اسلئے کامیاب ہوئے کیونکہ انہوں نے یہ کیا وہ کیا، آج کے دن سب کچھ بِک رہا ہے

avatar

امریکی مڈٹرم الیکشن کے دوران کئی امیدواروں کے سوشل میڈیا پروموشن کیلئے بھارت میں لوگوں کو پوسٹ کرنے کے پیسے دئیے جا رہے ہیں (نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ) ایک شخص نے بتایا کہ اسے ایک پوسٹ کرنے کے پندرہ ڈالر (چار ہزار روپے) ملتے ہیں یہ پڑھ کر سر فخر سے بلند ہوگیا کہ امریکی جو کام بھارتیوں میں چار ہزار میں کراتے ہیں اس کام کا پاکستانی صحافیوں کو چھ لاکھ معاوضہ دیا جاتا ہے اور وہ پھر بھی انکاری ہیں

avatar

صحافیوں نے ٹویٹ کرنے کے ریٹ اس طرح بڑھا دئیے ہیں جسطرح عید کے قریب قربانی والے بکروں کے ریٹ ہوتے ہیں 😀

avatar

مارکیٹ میں اسوقت ایک ٹویٹ کرنے پر ہزاروں سے لاکھوں تک کے ریٹ بتائے جا رہے ہیں یہ باتیں سن کر عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ آیا یہ اطلاعات ہیں یا الہام؟ اور ان میں کتنی صداقت ہے، دل نہیں مانتا کہ وہ صحافی جنہیں تنخواہ وقت پر نہیں ملتی کوئی انکے پیچھے لاکھوں روپے لے کر پھر رہا ہوگا کہ بھائی جان یہ اس مہینے ٹویٹ کرنے کے پیسے ہیں اور اگر یہ بات درست ہے تو قابل رشک ہے کہ پاکستانی صحافیوں کے الفاظ کی اتنی ویلیو ہے کہ ایک ٹویٹ کا ریٹ لاکھوں میں پہنچ گیا ہے جو شاید امریکہ میں بھی نہ ہو

avatar

صحافی تنظیموں کو میر صاحب سے ان لوگوں بارے دریافت کرنا چاہیئے جو یہ کام کر رہے ہیں ویسے ذہن میں ایک سوال آتا ہے جو ایک ٹویٹ کا 6-5 لاکھ وصول کرتا ہے اسکی تنخواہ بھی پچاس لاکھ یا کروڑ کے لگ بھگ تو ہو گی وگرنہ صحافیوں کی اکثریت کی اوسط تنخواہ تو شاید ایک لاکھ سے بھی کم ہوگی انہیں کون پانچ لاکھ ایک ٹویٹ کے دے گا؟

avatar

امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں تقریباً 6.5 کروڑ روپے سالانہ کمانے والے میاں بیوی بچے پالنے کیلئے حکومت سے امداد لیتے ہیں، اسکے باوجود کہتے ہیں کہ گزارا مشکل سے ہوتاہے وجہ؟ ایک سال میں کرائے 26 فیصد بڑھ گئے، واضح رہے کہ یہ شہر ٹیکنالوجی کا مرکز ہے مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹرز بھی وہیں واقع ہیں تنخواہیں بہت ہیں لیکن مہنگائی بھی In San Francisco, a Family Earning $325,000 Qualifies for Government Aid https://t.co/HDnaqc0Nfu via @NYTimes

avatar

کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ مصنوعی ذہانت بارے جاری بحث میں اپنا حصہ ڈالوں کہ آیا یہ انسانیت کیلئے واقعی خطرہ ہے؟ کیا یہ نوکریاں ختم کر دے گی؟ پھر یہ خیال آتا ہے کہ اس ٹیکنالوجی نے امریکہ اور چین کے علاوہ باقی دنیا کو بے معنی کر دیا ہے یہ دوڑ ان دونوں کے درمیان ہے باقی بیٹھے تماشا دیکھ رہے ہیں اس بارے حفاظتی اقدامات تب ہی ممکن ہیں اگر ان دونوں ممالک کو احساس ہوا کہ یہ انکے لئے خطرہ بن رہی ہے اور یہ بھی انہوں نے ہی سوچنا ہے کہ اگر سارے کام مصنوعی ذہانت نے شروع کر دئیے تو پھر اپنے لوگوں کا کیا کرنا ہے اگر اپنے لوگوں کی بہتری سوچتے ہوئے باقی دنیا کا بھلا ہوگیا تو ہماری بہتری کا تو یہی آپشن بچتا ہے امریکہ میں ایسی صورتحال میں انکم سپورٹ کی بات ہو رہی ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو انہوں نے مالی مدد امریکیوں کو دینی ہے ناں کہ پوری دنیا کو، صرف ایک صورت میں اگر وہ ہمارے قدرتی وسائل مصنوعی ذہانت کیلئے استعمال کریں، ٹیکنالوجی نے ان کمپنیوں کو بہت طاقتور بنا دیا ہے سوشل میڈیا پر پوری دنیا شور مچا رہی ہے مختلف ممالک میں قانون سازی ہوئی لیکن ان کمپنیوں کو فرق اب محسوس ہو رہا ہے جب امریکی ریاستوں اور شہریوں نے ان کمپنیوں کیخلاف مقدمے کئے ہیں

avatar

میں ہوا کافر تو وہ کافر مسلمان ہو گیا اطہر من اللہ صاحب بتا رہے ہیں کہ جی ایچ کیو نے شکایت کے ازالے کیلئے جب پہلی دفعہ قانونی راستہ اختیار کیا (ایمان مزاری نے جنرل باجوہ بارے غلط زبان استعمال کی اور جی ایچ کیو نے ایف آئی آر کرا دی) تو انہوں نے بحیثیت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے جی ایچ کیو کا قانونی راستہ روک دیا (ایمان کی ایک ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لیا جس کا موصوف کے پاس اختیار نہیں تھا)، دوسرے الفاظ میں جی ایچ کیو کو یہ سبق پڑھایا کہ آپ غیر قانونی ہتھکنڈوں پر واپس چلے جائیں قانون کیطرف آئینگے تو ہمیں آگے بیٹھا پائینگے https://t.co/pi8IcpOjBE