
کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ مصنوعی ذہانت بارے جاری بحث میں اپنا حصہ ڈالوں کہ آیا یہ انسانیت کیلئے واقعی خطرہ ہے؟ کیا یہ نوکریاں ختم کر دے گی؟ پھر یہ خیال آتا ہے کہ اس ٹیکنالوجی نے امریکہ اور چین کے علاوہ باقی دنیا کو بے معنی کر دیا ہے یہ دوڑ ان دونوں کے درمیان ہے باقی بیٹھے تماشا دیکھ رہے ہیں اس بارے حفاظتی اقدامات تب ہی ممکن ہیں اگر ان دونوں ممالک کو احساس ہوا کہ یہ انکے لئے خطرہ بن رہی ہے اور یہ بھی انہوں نے ہی سوچنا ہے کہ اگر سارے کام مصنوعی ذہانت نے شروع کر دئیے تو پھر اپنے لوگوں کا کیا کرنا ہے اگر اپنے لوگوں کی بہتری سوچتے ہوئے باقی دنیا کا بھلا ہوگیا تو ہماری بہتری کا تو یہی آپشن بچتا ہے امریکہ میں ایسی صورتحال میں انکم سپورٹ کی بات ہو رہی ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو انہوں نے مالی مدد امریکیوں کو دینی ہے ناں کہ پوری دنیا کو، صرف ایک صورت میں اگر وہ ہمارے قدرتی وسائل مصنوعی ذہانت کیلئے استعمال کریں، ٹیکنالوجی نے ان کمپنیوں کو بہت طاقتور بنا دیا ہے سوشل میڈیا پر پوری دنیا شور مچا رہی ہے مختلف ممالک میں قانون سازی ہوئی لیکن ان کمپنیوں کو فرق اب محسوس ہو رہا ہے جب امریکی ریاستوں اور شہریوں نے ان کمپنیوں کیخلاف مقدمے کئے ہیں
